محکمہ تعلیم نے اپنے ایک سکول کا نام عباس عسکری یونٹ کے شہید کے نام پہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔


کربلا کے محکمہ تعلیم نےعباس عسکری یونٹ کے برگیڈ ام البنین(ع) کے شہید ہو جانے والے سربراہ سید وسام شریف موسوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے ذکر کو ہمیشہ کے لیے باقی رکھنے کے لیے اپنے ایک مڈل سکول کا نام بدل کر "شھید وسام مڈل سکول" رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شھید وسام موسوی ان پہلے افراد میں شامل ہیں کہ جنہوں نے سپریم دینی قیادت کے حکم پر عراق اور مقامات مقدسہ کی حفاظت اور دفاع کے لیے میدان جنگ کا رخ کیا اور عباس عسکری یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔
شھید وسام موسوی نےتکریت کے جنوب میں واقع بلد کے مضافات میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کیا اور اس سے پہلے شھید نے داعش اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف جاری اپریشن میں متعدد معرکوں میں شرکت کی اور اپنی دلیری، جنگی مہارت اور ایمانی بلندی کو تاریخ کے صفحوں پہ رقم کیا ان معرکوں میں جرف النصر، حیاضیۃ، آمرلی اور دیگر بہت سے معرکے شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: