سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید تحقیقات میں مدد فراہم کرنے کے لیے ’’مرکز العمید العالمی للبحوث والدراسات ‘‘ کا قیام ۔۔۔۔۔۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حال ہی میں علمی ترقی اور مختلف علوم کے ماہرین کو تحقیقی و علمی مدد فراہم کرنے کے لیے ’’مرکز العمید العالمی للبحوث والدراسات ‘‘کے نام سے ایک جدید ادارہ قائم کیا ہے اور پوری دنیا میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدید علوم کو پھیلانے کے لیے مزید ایک مؤثر قدم اٹھایا ہے۔
اس ادارے کی قیام کا مقصد تعلیمی و تحقیقی اداروں میں ہونے والے کاموں کو منظم کرنا اور ماہرین کو فکری و علمی مدد فراہم کرنا ہے، یہ ادارہ جدید تحقیقات پہ مشتمل مقالوں اور کتب کی نشر و اشاعت کا کام بھی سر انجام دے گا اور مختلف تقریبات کے انعقاد کے ذریعے سائنسی و علمی دنیا میں ہونے والی جدید ترقی و تحقیق کو طالب علموں اور عام لوگوں تک بھی پہنچائے گا۔
دس سے زیادہ شعبوں پر مشتمل اس ادارہ نے باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اس ادارے کو ترقی دینے کے لیے پوری دنیا میں موجود تعلیمی ماہرین، محققین اور سائنس دانوں سے رابطے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: