ہمیں اپنے مقدس روضوں کی صحافت پر فخر ہے(سربراہ شعبہ صحافت ذی قار یونیورسٹی)

ذی قار یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سربراہ ڈاکٹر ہادی حسن نے حضرت عباس(ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور زیارت کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر و ثقافت سیکشن کے سربراہ علامہ سید لیث موسوی سے ملاقات کی اور روضہ مبارک سے نشر ہونے والے اخبارات، رسالوں اور کتابوں کے حوالے سے گفتگو کی اور صحافت کے میدان میں روضہ مبارک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہمارے مقدس روضوں کی صحافت پر فخر ہے اور ہم اس صحافت کو نہایت عقیدت و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس ملاقات میں صحافت کو مزید ترقی دینے اور اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے بارے میں بھی بات چیت اور تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر ہادی حسن نے روضہ مبارک کے صحافت سے متعلق شعبوں اور یونٹوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے صحافیوں اور دیگر عملے سے ملاقات کی ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: