یہ مجلس عزاء شعبہ الخطابة للتبليغ الحسيني کے تعاون سے مقامات مقدسہ کربلا کے شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسیسنی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں منعقد ہونے والی اس مجلس عزاء میں حضرت حمزہ علیہ السلام کی سیرت مبارکہ، ان کی شجاعت، بہادری اور اسلام کے دفاع کے لیے ادا کیے جانے والے کردار پر بات کی گئی۔
مجلس کا اختتام حضرت حمزہ علیہ السلام کی اسلام سے پُر خلوص عقیدت اور دین کی حفاظت کے لئے ان کی پیش کی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی و ماتم پر ہوا۔
اس مجلس عزاء میں مومنین و زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔