حضرت عباس (ع)کے پاس دفن ہونے والے افراد کے بارے میں کتاب کی اشاعت ۔۔۔۔۔۔

کربلا اور دیگر دوسرے علاقوں کے بہت سے علماء، مفکرین اور ادباء کو ان کی خدمات کے صلے میں انتقال کے بعد حضرت عباس(ع) کے مرقد کے ساتھ دفن کیا گیا حضرت عباس(ع) کے جوار میں دفن ہونے والے افراد کے بارے میں متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں کہ جن میں سے ایک (موجز اعلام الناس ممن ثوی عند ابی الفضل العباس ) کے نام سے لکھی گئی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ لائبریری اور دار مخطوطات نے سید نور الدین علی موسوی کی لکھی ہوئی مذکورہ بالا کتاب کو حال ہی میں شائع کیا ہے تاکہ لوگوں تک ان افراد کے حالات زندگی کے حوالے سے معلومات پہنچائی جا سکیں کہ جو اپنے انتقال کے بعد حضرت امیر المومنین (ع) کے بیٹے کے جوار میں مدفون ہوئے۔
یہ بات واضح رہے کہ بعثی و صدامی حکومت کے خاتمے کے بعد جب روضہ مبارک کا ادارہ شرعی ہاتھوں میں آیا تو اس نے ہر میدان میں ترقی کے راستوں کو تیزی سے طے کرنا شروع کر دیا اور جہاں دوسرے شعبوں میں بے انتہاء ترقی کی ہے وہاں روضہ مبارک نے تعلیم و تربیت اور صحیح فکر و ثقافت کے فروغ کے لیے بہت زیادہ کام کیا ہے مختلف زبانوں میں کتابوں کو شائع کر کے اپنی ذمہ داری کو پھر پور طریقے سے ادا کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: