الکفیل یونیورسٹی میں موجودہ تعلیمی سال 2024 کے فائنل امتحانات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجلاس کا اہتمام الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز نے کیا تھا، تاکہ فائنل امتحانات کے ضمن میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ اجلاس کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹرفاضل إسماعيل شراد کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں کالج کے تدریسی و انتظامی عملے کے متعدد اراکین نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں فائنل امتحانات سے متعلق ضروری امور جن میں فائنل امتحانات کا شیڈول، اسٹوڈنٹس کو پیپرز کی تیاری کے لیے وقت دینا، امتحانی مراکز کی تیاری اور امتحانات کے دوران پرسکون ماحول فراہم کرنا شامل ہیں، پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تعلیمی عمل کے ہموار اور موثر انعقاد کو یقینی بنانے اور تعلیمی معیار کی اعلیٰ ترین سطح کے حصول کے لئے مسلسل تعاون بڑھانے سمیت اہم امور پر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔