ہمیں وہاں سے ابتدا‌‌ء کرنی چاہیے کہ جہاں دوسروں نے انتہاء کی (علامہ صافی)


عراق کے مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلاب کے ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی زیارت کے بعد روضہ مبارک کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی میں ہونے والی تعلیم و ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران علامہ صافی نے طلاب کو علمی میدان میں زیادہ سے زیادہ محنت کرنے کی تاکید کی اور کہا ہمیں وہاں سے ابتدا‌‌ء کرنی چاہیے کہ جہاں دوسروں نے انتہاء کی اور ایسے تجارب کو ترقی کے لیے خریدنا صحیح نہیں ہے کہ جن پہ زمانہ بھی فاتحہ پڑھ چکا ہے ۔
اساتذہ اور طلاب کے اس وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو قریب سے دیکھنے کے لیے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: