اس ملک کے بیٹے ان مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن سے یہ ملک دوچار ہے۔(علامہ صافی)

علامہ سید احمد صافی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے کتابوں کی طباعت اور اشاعت کے لیے بنائے گئے ادارے اور پرنٹنگ پریس "دارُ الكفيل للطباعة والنشر والتوزيع" کے جلد سازی کے نئے یونٹ (Hard cover) کے افتتاح کے موقع پر بروز جمعرات 19فروری 2015ء کو منعقد ہونے والی تقریب سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حاضرین کے لیے یہ بات مخفی نہیں ہے کہ کربلا کے لیے طباعت کوئی نیا عمل نہیں ہے اس شہر میں طباعت کے کام کا باقاعدہ طور پر آغاز انیسویں صدی عیسوی کے آخر میں ہو گیا تھا لیکن علم و علماء کے خلاف حکمرانوں کی سیاست نے سب کچھ تباہ کر دیا اور مفکرین اور علم دوست لوگوں کے خلاف سال ہا سال جاری رہنے والی اس جنگ کی وجہ سے اس ملک کو کافی باری قیمت بھی چکانی پڑی۔
ماضی کے بارے میں گفتگو کرنے کا مقصد فقط درخشاں ماضی کی یاد دہانی کروانا اور مقدس روضوں کی موجودہ کاوشوں کی طرف توجہ مبذول کرنا اور حکومت کو یہ باور کروانا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے اس ملک کے بیٹے حقیقی ارادے اور خالص نیت کے ساتھ ان مشکلات کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن سے یہ ملک دوچار ہے ہر ملک ہی کسی نہ کسی مرحلہ میں مشکلات میں گرفتار ہوتا ہے لیکن بلند عزم و حوصلہ ہی اس ملک کو زندہ رکھتا ہے اور اسے ترقی دیتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: