اس اعزازی تقریب کا اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک ام البنین وویمن لائبریری نے خیرات حسان منصوبے کے تحت کیا تھا۔
فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس سے تعلق رکھنے والی طالبہ نبأ هاشم كريم نے کہا، "ہم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور اس کے متولی شرعی سید احمد الصافی کا کیمپس میں عبایا پہنے والی طالبات کی عزت افزائی اور مسلسل توجہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا کہ "حجاب اور عبایہ سے وابستگی خواتین کے لیے جہاد کی طرح ہے اور روضہ مبارک کا یہ اقدام خواتین طالبات کے لیے اخلاقی حوصلہ افزائی کے علاوہ فخر کا باعث بھی ہے۔
انجینئرنگ فیکلٹی کی طالبہ زہرہ طالب نے زور دیا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کا یہ اقدام عصر حاضر کے ثقافتی و فکری چیلنجز، کہ جو یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ حجاب ایک رسمی قدر کے علاوہ کچھ نہیں ہے، میں حجاب اور عبایا کی حقیقی قدر کو اجاگر کرتا ہے اور یہ پاکیزہ معاشرے کی علامت کے ساتھ ساتھ اسلامی تہذیب، ثقافت روایات کا علمبردار بھی ہے۔ "