روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے صلاح الدین گورنریٹ میں سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کے اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ورکشاپ قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی۔
یہ ورکشاپ متعدد موضوعات اور محاور جن میں جدید تدریسی طریقے، اسلامی تعلیمات کے مطابق بچوں کی پرورش، بچوں کے دلوں میں اقدار و ثقافت کو راسخ کرنے کے طریقے اور تعلیمات ثقلین سے روشناس صالح نسل کی تعمیر میں استاد کا کردارشامل ہیں، پر مشتمل تھی.
گورنریٹ کے مختلف علاقوں سے (140) مرد اور خواتین اساتذہ نے اس دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکت کی۔ صلاح الدین گورنریٹ میں منعقد کئے جانے والے اس سال کے سمر کورسز میں (3) ہزار سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کی جانب سے قرآن کورس کے اساتذہ اور پروفیسروں کے لیے میسان، واسط ، دیوانیہ، نجف الاشرف، کرکوک اور صلاح الدین گورنریٹس میں تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔ ایہ ورکشاپس سسلسلہ وار منعقد ہوں گی تاکہ اس پروجیکٹ کے تمام پروفیسرز کو ٹریننگ دی جا سکے۔ ملک بھر میں میں منعقد کئے جانے والے اس سال کے سمر کورسز میں (30) ہزار سے زائد طلباء شرکت کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن کمپلیکس اس پروجیکٹ میں سالانہ ہزاروں طلباء کو حاصل کرتا ہے، جس کا مقصد گرمیوں کی چھٹیوں کے اوقات میں سرمایہ کاری کرنا
اور شرکا کو اسلام اور اس کی اقدار کی تعلیم دے کر انھیں اخلاقی اور علمی طورپر مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔






