روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت پرسالانہ مرکزی تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے جشن میلاد کی مناسبت پرسالانہ مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن میلاد کی یہ پر مسرت تقریب روضہ مبارک کے باب قبلہ کے سامنے منعقد کی گئی۔

جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، بورد آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، اعلی دینی و سماجی شخصیات اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جشن کا آغاز قاری سید عمار الحلی نے تلاوت قرآن پاک کیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے شیخ صلاح الکربلائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یوم سعید کی مناسبت سے تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔

اس کے بعد معروف شعراء علی الصفار اورمصطفیٰ العیساوی نے اہلیبیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اپنے مخصوص انداز میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد رادود حسین العکیلی اور رادود قحطان البدیری نے خوشی و مسرت کے اس ماحول میں خوبصورت قصیدے پڑھے۔

تقریب کا اختتام امام رضا علیہ السلام کے یوم میلاد کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کے اعلان اور انھیں اعزاز پیش کرنے پر ہوا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: