عالمی دہشت گردوں کے خلاف عراق میں جنگ لڑنے والے مجاہدین کو جہاد کے دوران اخلاق اور نظم و ضبط رکھنے کی تاکید: آیت الله سید سیستانی

نجف اشرف میں موجود سپریم دینی رہنما آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف نے عراق میں عالمی دہشت گردوں اور داعش کے خلاف جنگ لڑنے والوں کے لیے دیے گئے طویل پیغام میں جہاد کی اہمیت اور فضیلت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے: رسول اکرم(ص)، امام علی علیہ السلام اور آئمہ معصومین علیھم السلام نے اپنے اصحاب کو جہاد کے دوران اخلاق اور نظم و ضبط رکھنے کی بہت تاکید فرماتے تھے جیسا کہ بہت ساری روایات میں اس بات کا ذکر ملتا ہے۔
آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی نے عالمی دہشت گردوں کے خلاف عراق میں جنگ لڑنے والے مجاہدین کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بھی رسول اسلام(ص) اور آئمہ اہل بیت علیھم السلام کی پیروی کرتے ہوئے بے جا قتل و غارت سے اپنے آپ کو دور رکھیں اور اپنے اخلاق سے اپنا کردار واضح کریں کیونکہ جنگوں کے اصول و ضوابط میں سے اخلاق بھی ہے۔
سپریم دینی رہنما آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ الوارف نے کہ اللہ تعالی نے جن افراد کو دہشت گردوں کے خلاف جہاد کرنے کی توفیق عطا کی ہے ان کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ جس طرح سے اللہ تعالی نے مجاہدین کو عظیم فضیلت عطا کی ہے اسی طرح سے اللہ تعالی نے جہاد کے لیے کچھ قوانین اور حدود بھی قرار دی ہیں اور جو بھی ان حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے اس کے ثواب کو ختم کر دیا جاتا ہے اور اسے اس کی اخروی امیدوں سے محروم ہونا پڑتا ہے۔
آیت الله العظمی سید علی حسینی سیستانی نے عالمی دہشت گردوں کے خلاف عراق میں جنگ لڑنے والے مجاہدین کو اپنے پیغام میں بہت سی نصیحتیں کی اور انھیں جنگ کے حوالے سے رسول خدا حضرت محمد(ص) اور حضرت علی(ع) کی سیرت پر عمل کرنے کا حکم دیا اور دشمنوں کی خواتین، بچوں اور بوڑھے افراد سے مکمل نرمی سے پیش آنے کا کہا اور ان کے مال میں تصرف کو ممنوع قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: