کربلائی مواکب و ماتمی جلوسوں کی طرف سے امام باقر(ع) کے یوم شہادت کا احیاء

امام محمد باقر(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے اہل کربلا کے ماتمی جلوسوں نے آج سید الشہداء امام حسین(ع) اور ان کے بھائی حضرت عباس(ع) کے روضات مقدسہ میں حاضری دی اور ماتم و عزاداری برپا کی۔

ماتمی جلوسوں کی برآمدگی اور روضات مقدسہ میں آمد ایک سالانہ روایت ہے جسے اہل کربلا اہل بیت(ع) سے منسلک مناسبات پر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تعاون سے سرانجام دیتے ہیں۔

ماتمی جلوس میں شریک کربلائی شاعر غسان قریشی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امام(ع) کے رمزی تابوت کا جلوس باب بغداد کے علاقے سے شروع ہوتا ہے اور روضہ مبارک امام حسین(ع) کے صحن میں اختتام پذیر ہوتا ہے اور یہ عزائی جلوس امام باقر(ع) کے یوم شہادت تعزیت و پرسہ پیش کرنے کے لیے برآمد کیے جاتے ہیں۔

جلوس میں شریک شاعر فراس اسدی کا کہنا ہے کہ کربلا کے لوگ ان عزائی جلوسوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور جلوسوں کی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور وہاں پرسہ پیش کرنا ہمیں اپنے آباء و اجداد سے وراثت میں ملا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: