سمر قرآنی کورسز قرآن کمپلیکس کے قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیر نگرانی منعقد کئے گئے تھے۔
کمپلیکس سے وابستہ ہولی قرآن انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ نے سمر قرآن کورسز پروجیکٹ کے طلباء کے لیے عین التامر میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جس میں (600) سے زائد طلباء نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا، "یہ پروجیکٹ کربلا گورنریٹ کےعلاقے عین التامرمیں پہلی بار منعقد کیا گیا تھا، اس سے پہلے یہ کورسز صرف شہر کے مرکز، نواحی شہر ہندیہ اور کچھ دوسرے علاقوں تک محدود تھے۔ کربلا گورنریٹ کےعلاقے عین التمرمیں سمر قرآنی کورسز (20) سے زیادہ پروفیسرز کی زیر نگرانی مساجد اور حسینیات میں منعقد کئےگئے تھے۔
انہوں نےکہا، "ان کورسز کے دوران طلباء نے مختصر سورتوں کو حفظ کرنے کے علاوہ قرآن کریم، عقائد، اخلاق، فقہ اور اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات سے متعلق اسباق حاصل کیے۔"
ان کورسز کے انعقاد کا مقصد بچوں کی تعطیلات کو علمی، قرآنی و ثقافتی اعتبار سے ثمرآور بنانا اور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو قرآنی تعلیمات اور آئمہ اطہار علیہم السلام کی فکر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک بہترین معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرے۔
واضح رہے کہ قرآن کمپلیکس کی جانب سے ملک کے کے متعدد گورنریٹس ( کربلا، بغداد، نجف، بابل، دیوانیہ، مثنٰی، واسط، ذی قار، میسان، کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ) میں موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سمر قرآنی کورسز پروجیکٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، جن میں ہزاروں طلباء نے شرکت کی۔