روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات کے ضمن میں إمام الحجة (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) کانفرنس کا آغاز ہو چکا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے هيأة العليا لإحياء التراث کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی، سیکریٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر عباس موسیٰ، مجلس ادارہ کے اراکین، شعبوں کے سربراہان کے علاوہ بہت سی علمی، حوزوی، اکیڈمک اور سرکاری شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
(النبوّة والإمامة صنوان لا يفترقان) کے نعرے کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ ہفتۂ امامت کی تقریبات 27 جون 2024ء سے 4 جولائی 2024ء تک اس عنوان کے ضمن میں جاری رہیں گی: (منهاج الأئمّة -عليهم السلام- في تربية الفرد والأمّة) اور یہ کانفرنس اس کا اہم حصہ ہے۔
اس کانفرنس کے لئے درجنوں تحقیقی مقالات موصول ہوئے جن میں سے (5) مقالات پر کانفرنس کے تحقیقی سیشن کے دوران بحث کی جائے گی۔
ان مقالات میں امام منتظر علیہ السلام کی حیات مبارکہ اور نظریہ مہدویت کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ہفتہ امامت کے انعقاد کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی معرفت کوپھیلانے، عصرحاضر کے بحرانوں سے نمٹنے، فکری شکوک و شبہات کو دور کرنے اور منحرف نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے اہل بیت علیہم السلام کی سیرت و تعلیمات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
















