الکفیل یونیورسٹی نے محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی کیمپس میں حزن و ملال کے عاشورائی مظاہر لگانا شروع کر دیئے ہیں اور یونیورسٹی کے داخلی دروازے بڑے بڑے سیاہ علم لہرائے گئے ہیں جبکہ کمپیس میں جگہ جگہ سیاہ چادریں اور عزائی بینرز آویزاں کئے جا رہے ہیں۔
یونیورسٹی میں مینٹیننس ڈویژن کے انچارج انجینئر ہانی عبدالوحید نے کہا، "ڈویژن کے تکنیکی عملے نے محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی یونیورسٹی میں سیاہ چادریں اور عاشورائی بینرز آویزاں کرنا شروع کر دیے تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کے تمام ایام و مناسبات کے احیاء کے لئے خصوصی پروگرام، مجالس عزاء اور تقاریب کا انعقاد کرتی ہے۔
یونیورسٹی طلباء اور معاشرے میں فکر امام حسین علیہ السلام کے فروغ اور حق و انصاف کی خاطر امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان اور ساتھیوں کی جانب سے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو یاد رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہے۔"





