محرم کے شروع ہوتے ہی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع)کے روضہ مبارک میں ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع...

محرم الحرام 1446 ہجری کی پہلی تاریخ کے طلوع آفتاب کے ساتھ ہی کربلا کے مقامات مقدسہ میں مراسم عزاء کے احیاء کے لئے ماتمی جلوسوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اہل کربلا کی جانب سے یکم محرم کی صبح کا آغاز امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کی شہادت کی یاد میں زنجیر زنی کے جلوسوں کی برآمدگی ہوا۔

روزعاشور امام حسین علیہ السلام اور ان کے اہل و عیال اور ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں اور مراسم عزاء کے احیاء کے لئے مقامات مقدسہ میں ماتمی جلوسوں کی آمد اور برآمدگی ایک قدیم روایت ہے اور اہل کربلا اس کی ابتداء یکم محرم کی صبح ماتمی جلوسوں کی برآمدگی سے کرتے ہیں کہ جو پورے مہینے جاری رہتے ہیں۔

آج یکم محرم الحرام بروز پیر کی علی الصبح سے ہی اہل کربلا کے عزائی جلوس (زنجیر زنی کرتے ہوئے) سید الشہداء، ان کے اہل و عیال اور اصحاب کے مصائب اور شہادت کو یاد کرتے ہوئے مقامات مقدسہ کی طرف روانہ ہیں۔ یہ جلوس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

جلوسوں کی نقل و حرکت کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مرتب کردہ ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے، ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔ یہ جلوس روضہ مبارک ابی الفضل العباس علیہ السلام میں باب قبلہ سے داخل ہوتے ہیں اور باب امام حسن علیہ السلام سے گزر کر بین الحرمیں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام پر اختتام پذیر ہوتے ہیں۔

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء، عزائی تقریبات کے انعقاد اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے تیاریوں کا سلسلہ موسم حزن وغم کی آمد سے بہت پہلے ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کا عملہ ہر جلوس کے شروع ہونے سے لے کر اختتام تک اس کے ساتھ ہوتا ہے، تاکہ ایک پرسکون اور محفوظ ماحول میں مراسم عزا کی ادادئیگی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: