شعبہ فکری امور کا جامع حسینی پروگرام کے ضمن میں فنِّ خطابت کورس

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری اور ثقافتی امور نے (برنامج التطوير الحسيني الشامل) پروگرام کے ضمن میں فن خطابت کورس کا انعقاد کیا۔

اس کورس کا اہتمام مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے الکفیل سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے کیا تھا تاکہ سکاؤٹس میں خود اعتمادی اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھایا جائے سکے۔

ایسوسی ایشن کے سربراہ علی حسین اسدی نے بتایا ہے کہ ٹرینر محمد طوفان خالدی کی سرپرستی میں منعقدہ اس کورس میں 16 سے 20 سال تک کی عمر کے 35 سکاؤٹس شریک ہیں کہ جس سے اس کورس کے حوالے سے لیے گئے عملی امتحانات کافی حوصلہ افزاء ہیں کہ جو کورس کے اہداف کے حصول کی طرف واضح اشارہ کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: