الکفیل آئس فیکٹری مواکب کو روزانہ برف کے 3000 سے زیادہ بلاک فراہم کر رہی ہے

الکفیل کمپنی برائے سرمایہ کاری کی الکفیل آئس فیکٹری نے ماہ محرم وصفر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور مواکب میں برف تقسیم کرنے اور ان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداوار کو بڑھا دیا ہے۔

برف کے کارخانہ کے انچارج انجینیئر علی عبد الحسین کاظم نے بتایا ہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع)، مواکب اور سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی برف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداواری صلاحیت کو روزانہ 3000 بلاکس تک لے گئے ہیں کہ جسے زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے اور غذائی مواد کو محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ برف کا یہ کارخانہ دو یونٹس پر مشتمل ہے اورر ہر یونٹ میں 500 بلاکس بنانے کی گنجائش ہے اور ان ایام میں اپنی پوری پیداواری گنجائش کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ برف کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔

فیکٹری کے اہلکار ٹرکوں کے ذریعے کربلا کے راستوں اور کربلا کے اندر موجود مواکب کو دن رات برف کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: