روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نے جناب قاسم بن امام حسن(ع) کی شہادت کو یاد کرنے کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا جس میں زائرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مذکورہ بالا ڈویژن کی سربراہ محترمہ عذراء شامی نے بتایا ہے کہ ڈویژن کی طرف سے روضہ مبارک کے سرداب امام موسیٰ کاظم(ع) میں جناب قاسم(ع) کے مواقف اور ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ مجلس عشرہ محرم کے احیاء کے لیے ہمارے ڈویژن کی طرف سے برپا کی جانے والی زنانہ مجالس عزاء کا حصہ ہے اور ان مجالس میں عزادار خواتین کی کافی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
محترمہ شامی نے مزید بتایا کہ مجلس کے ضمن میں شعبہ حسینی خطابت برائے خواتین نے (قافلة الشهادة) کے عنوان سے تمثیل بھی پیش کی کہ جس میں اصل محمدی اقدار اور اصولوں کی خاطر جناب قاسم بن امام حسن(ع) کے مواقف اور قربانیوں کو بیان کیا گیا۔