نو محرم کو کربلا میں جناب علی اصغر(ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہوئے ماتمی جلوس

عبد اللہ رضیع امام حسین(ع) کے شیر خوار فرزند تھے کہ جنھیں "علی اصغر" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، آپ کربلا میں حرملہ بن کاہل اسدی کے تیر سے شہید ہوئے اور تاریخ بشریت کی پیشانی پہ مظلومیت کی انمٹ تحریر ثبت کی۔

کربلا میں نو محرم کی رات اور دن کے دوران جناب علی اصغر کے مصائب مجالس عزاء میں بیان کیے جاتے ہیں اور ان کی یاد میں ماتمی جلوس برآمد ہوتے ہیں۔ یہ جلوس امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں پرسہ پیش کرنے کے لیے آتے ہیں۔

کربلا میں جناب علی اصغر کی یاد میں برآمد ہونے والے جنلوسوں میں سبز اور سفید لباس زیب تن کیے ہوئے بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے اور ان کی پیشانیوں پر جناب علی اصغر کا نام مبارک یا جناب علی اصغر کے بارے میں عبارات تحریر ہوتی ہیں۔

الکفیل نیٹ ورک کے فوٹو گرافروں نے ان جلوسوں کی کچھ تصاویر ہمیں ارسال کی ہیں جنھیں آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں:
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: