روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے دسویں محرم کو امام حسین(ع) اور ان کے اہل و عیال اور اصحاب کے یوم شہادت کے احیاء کے لیے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
اس مجلس عزاء کا اہتمام و انتظام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ بغداد برانچ نے کیا تھا۔
مجلس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد زیارتِ عاشوراء پڑھی گئی اور امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت وانصار(ع) کے لیے ختم قرآن کیا گیا۔
مجلس کے آخر میں محمد عباس کنانی اس المناک سانحہ کی یاد میں سوزخوانی اور نوحہ خوانی کی۔