الکفیل ہسپتال نے بیس سالہ نوجوان کے پھیپھڑوں اور جگر پر سے سیال بھری تھیلیوں کو کامیابی سے ہٹا دیا ہے

الکفیل ہسپتال کی ایک طبی ٹیم نے بیس سالہ نوجوان کا آپریشن کر کے اس کے پھیپھڑوں اور جگر پر بنے سیال بھرے سسٹز کو کامیابی سے ہٹا دیا ہے۔

تھراسک اور ویسکولر سرجری کے ماہر ڈاکٹر حسنین موسوی نے بتایا ہے کہ ہماری طبی ٹیم نے بیس سالہ نوجوان کا کامیاب آپریشن کر کے اس کے پھیپھڑوں اور جگر پر بنے سیال بھرے سسٹز کو کامیابی سے ہٹا دیا ہے کہ جس کے بائیں پھیپھڑے پر بنی سیال کی تھیلیاں پھٹ چکی تھیں اور جگر پر موجود سیال مادے کی تھیلیوں کی حالت بھی نازک تھی جس کی وجہ سے وہ صحت کی بہت سی پیچیدگیوں مین مبتلا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں پر پھٹے ہوئے سسٹز کو ہٹانے اور سیال مادے کو صاف کرنے کے لیے مریض کا آپریشن ڈاکٹر بشار رفاعی کی سربراہی میں کیا گیا کہ جس کے لیے مریض کا سینہ کھولنا پڑا، جبکہ لیور سسٹز کو ہٹانے کے لیے بطن بین جراحت یا مِنظاری جراحت (laparoscopic surgery) کا استعمال کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: