روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علاوہ سید احمد صافی نے نئے درسی سال کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پرائمری وہائر ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران علامہ سید صافی نے پرائمری وہائر ایجوکیش ڈیپارٹمنٹ کے عملے سے ملاقات کی اور تعلیمی عمل اور اس کے نتائج کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا، اسی طرح انھوں نے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تعلیمی وتدریسی عملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان کی قابلیت کو بڑھانے کے لیے جاری پروگراموں اور کاوشوں کو سراہا۔
علامہ سید صافی نے آنے والی نسلوں کی تعمیر میں تعلیم کی اہمیت اور تربیتی پہلو پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، اور بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے ٹیم ورک کو اہم قرار دیا۔




