صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) ایک وقت میں 60 ہزار سے زیادہ زائرین کو خدمات فراہم کرے گا

صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اہم اسٹریٹجک اور توسیعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اس منصوبے کا مجموعی رقبہ (20) ہزار مربع میٹر ہے جس میں صحن کے کل رقبے پر ایک وسیع و عریض بیسمینٹ تعمیر کیا جائے گا۔ صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر (4000) مربع میٹر رقبہ پر محراب نما ایوان تعمیر کئے جائیں گے اور ان ایوانوں کے درمیان میں (6,000) مربع میٹر پر مشتمل صحن ہو گا۔
منصوبے کی اہمیت
صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) زائرین کی گنجائش میں اضافے سمیت مخصوص ایام زیارت خاص طور پر زیارت اربعین کے دوران شدید رش کو کم کرنے،زائرین کی نقل حرکت کو رواں اور سہل بنانے اور مراسم زیارت کی ادائیگی کے لئے اضافی جگہیں فراہم کرتے ہوئے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنےمیں اہم کردار ادا کرے گاہے، کیونکہ اس منصوبے میں ایک وقت میں 60 ہزار زائرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متولی شرعی سید احمد الصافی نے زائرین کی خدمت کے لیے پراجیکٹ کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

عالمی معیار کا مواد
اس منصوبے کی نگرانی ارض القدس کمپنی کر رہی ہے اور اس منصوبے کے لئے فنڈز شیعہ اوقاف بیورو فراہم کر رہا ہے۔
انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر ضیاء الصائغ نے کہا: "اس منصوبے کی تعمیر کے لیے کام کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا، اور محکمے کے عملے نے کنکریٹڈ بنیاد ڈالنےکے بعد سرداب کی تعمیر کے ساتھ ہی اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔"
کمپنی کے ڈائریکٹر انجینئر حمید مجید عباس نے منصوبے اور سرداب کے بارے میں بتایا کہ یہ ایئر کنڈیشنڈ سرداب متعدد سروس ہالز، وضو خانوں سمیت ہر طرح کی خدمات پر مشتمل ہو گآ، جب کہ گراؤنڈ فلور کے محرابی ایوانوں کے درمیان کشادہ صحن ہو گا اور فرسٹ فلور میں زائرین کی خدمت اور ضرورت کے مطابق وسیع ہالز تعمیر کیے جائيں گے۔
زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیےصحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) میں معروف بین الاقوامی کمپنیز کے جدید آلات اورسسٹمز بھی نصب کئے جائیں گے، جن میں کولنگ، الارم اور ایئر انٹیک ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ برقی سیڑھیاں اور برقی لفٹس بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزارت: اعلی فنی و تکنیکی صفات پر مشتمل منصوبہ
وزارت منصوبہ بندی میں سرکاری سرمایہ کاری کے پروگراموں کے ڈائریکٹر جنرل جناب عادل عبد الزید نے تصدیق کی کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے منصوبوں پر کام بین الاقوامی معیارات و مواصفات اور اعلی فنی وتکنیکی خصوصیات کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔
انہوں نےروضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ضیاء الصائغ کے ہمراہ اس منصوبے کا دورہ بھی کیا۔
ڈائریکٹر جنرل جناب عادل عبد الزید نے کہا، " اس منصوبے کا تعمیراتی کام مطلوبہ مواصفات اور اعلی فنی وتکنیکی خصوصیات کے مطابق کیا جا رہا ہے، اور ہم اس اہم منصوبے پر کام کرنے اور ان کی نگرانی کرنے والے عملے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا،"ہمیں امید ہے کہ باقی وزارتی پروجیکٹس اور گورنریٹس میں جاری دیگر اداروں کے منصوبوں میں بھی اسی معیار کے ساتھ کام دیکھنے کو ملے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: