اس کورس کا انعقاد شعبہ فکر وثقافت سے منسلک مركز الفضل لصيانة وحفظ التراث المخطوط نے کیا تھا اور یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے موصل یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کی بحالی کے لئے فراہم کئے جانے والے تعاون کا حصہ ہے۔
مركز الفضل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی محمد جاسم نے کہا، "اس کورس میں مخطوطات اور قدیم ونایاب کتابوں کی حفاظت کے طریقوں، ان میں ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کرنے، ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات اور تربیت فراہم کرنے اور مركز الفضل میں مخطوطات کی بحالی اور حفاظت کے لئے استعمال کی جانے والی تکنیکس کے بارے میں تھا۔
انہوں نے مزید کہا، "یونیسکو اور موصل یونیورسٹی کی طرف سے باضابطہ درخواست کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر وثقافت کے ایک وفد نے موصل یونیورسٹی میں سینٹرل لائبریری بحالی پروجیکٹ کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت بھی کی۔۔"
انہوں نے بتایا، "اس میٹنگ میں متعدد سفارشات سامنے آئیں، جن میں یونیورسٹی میں مرکزی لائبریری کے عملے کے لیے خصوصی کورسز کا انعقاد بھی شامل تھا، کیونکہ مركز الفضل لصيانة وحفظ التراث المخطوط الفضل سینٹر تباہ شدہ نسخوں اور قدیم کتابوں کی بحالی کے لئے پہلے ہی کام کر رہا تھا اس لئے موصل یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری کے عملے کے لئے بھی مرکز کے زیر اہتمام تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا تھا۔"
وفد نے لائبریری میں موجود مخطوطات کا جائزہ لینے اور مخطوطات کو محفوظ کرنے اور بحال کرنے کے طریقوں اور حیاتیاتی اور کیمیائی لیبارٹریوں کے کام کے طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے لیے لائبریری کا دورہ بھی کیا۔"
فکری امور کا شعبہ عراقی یونیورسٹیوں کے اندر سائنسی اور ثقافتی منصوبوں کی حمایت کرتا ہے، اور موصل یونیورسٹی کی لائبریری کی بحالی کا منصوبہ، اور مرکزی لائبریری کے عملے کے لیے خصوصی کورسز کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔






