شعبۂ شعائر کے تعاون سے اہل کربلا نے امام حسین(ع) کی شہادت کے ساتویں دن کے مراسم عزاء ادا کیے

کربلا کے لوگوں نے حضرت امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت و انصار(ع) کی شہادت کے ساتویں دن کی یاد میں نجف اشرف میں ماتمی جلوس برآمد کیا اور روضہ مبارک امام علی(ع) میں اس المناک سانحہ کا پرسہ پیش کیا۔

اس جلوس میں شرکت کے لیے کربلائی عزاداروں کو نجف اشرف لے جانے اور واپس لانے کے لیے شعبۂ شعائر و حسینی مواکب نے (50) گاڑیاں فراہم کیں اور جلوس کے داخلے اور تنظیم میں مدد کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد شعبوں نے امام حسین (ع) کی شہادت کے ساتوں دن کے مراسم عزاء کی نجف اشرف میں ادائیگی اور ماتمی جلوس کے انعقاد میں تعاون کیا، جن میں شعبۂ آلیات، شعبہ دینی سیاحت، شعبہ سادۃ الخدم اور دیگر شعبے سرفہرست ہیں۔

واضح رہے کہ عراق، برصغیر اور بہت سے دوسرے علاقوں میں انتقال کے سات دن بعد مرحوم کی یاد میں مختلف رسوم ادا کی جاتی ہیں اور امام حسین(ع) کے چاہنے والوں کے لیے امام حسین(ع) کی المناک شہادت اور مصائب سے بڑھ کر کوئی سوگ و غم نہیں ہے لہذا سترہ محرم کو عراق کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کربلا اور نجف میں امام حسین(ع) کے یوم شہادت کے ساتویں دن امام حسین(ع) کی شہادت اور ان کے مصائب کی یاد میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: