زید بن علی شھید کے مرقد مبارک کے صحن میں قوات امنیہ اور حشد شعبی کی مضبوطی اور شہداء عراق کے ایصال ثواب کے لیے آیات قرآن کی تلاوت کی گئی ۔۔۔۔۔

محفل کا منظر
معھد القرآن نے حلہ شہر میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی فرع بابل اور زین بن علی الشھید کے مقرد مبارک کے صحن میں قرآن کی محفل کا انعقاد ہوا ۔اس محفل کے انعقاد کا مقصد قوات امنیہ اور حشد شعبی(مجاہدین کی صف) کی مضبوطی اور شھداء عراق جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر ذبح و قربان ہو گئے کے لیے ثواب کا ہدیہ پیش کرنا تھا ۔اس محفل میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کے علاوہ دوسرے شہر سے آنے والے قاری قرآن نے بھی شرکت کی ۔ وسیع و عریض پر مشتمل مرقد مبارک حاضرین و مجتمع سے بھرا ہوا تھا ۔جن محافل کا قیام معھد القرآن الکریم نے کیا انہی سلسلہ کی یہ محفل لائی گئی جو قوت امنیہ اور حشد شعبی کے لیے مضبوطی ہے اور یہ محفل ان شھدا کے لیے ہے جنہوں نے مرجع عالی قدر کے فتوے پر لبیک کہہ کر عراق اور مقدسات کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
اس مکان طاہر زید بن علی شھید کے مرقد کے صحن میں دوران محفل ،مدیر معھد الشیخ جواد النصراوی نے محفل قرآنی میں شرکت کرنے والے عدد کبیر اور اھالی مدینہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نےشھداء اور وہ مجاھدین جنہوں نے مقام مقدسہ کی حفاظت کے لیے کوش کی،مقام و منزلت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: کہ ان شھداء اورمجاہدین نے اپنے جھاد طویل اور اس پر ثابت قدم رہنے کی رہنمائی اہل بیت (ع) کی سیرت سے حاصل کی ۔اور ان کے سامنے امام حسین (ع)اور ان کے اصحاب کی ثابت قدمی ہے ۔
مدیر معھد الشیخ جواد النصراوی نے وفات حضرت ام البنین کے حوالے سے فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ام البنین کی یاد کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے دین محمدی کی بقاء کے لیے اپنے چاروں بیٹوں کو قربان کر دئیے اس سیدہ بی بی کو ہم آج کی تمام ماؤں کے لیے قائدۃ کی حیثیت سے دیکھتی ہیں کہ جن کی سیرت پر چل کر مائیں اپنے بیٹوں کو دین کی بقاء کے لیے قربان کر دیتی ہیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: