روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری و ثقافتی امور نے "المنبرُ الحسينّي.. بابُ وصالٍ بالنّبي (صلى الله عليه وآله) والآل (عليهم السّلام)" کے نام سے كتاب العميد سیریز کی سترہویں کتاب شائع کر دی ہے۔
اس کتاب کی تالیف و طباعت سے متعلقہ تمام امور کا اہتمام و انتظام شعبہ کے ذیلی ادارے عالمی مرکز العمید برائے تحقیق و مطالعات کی طرف سے کیا گیا۔
مرکز میں شعبہ اشاعت کے سربراہ ڈاکٹر شوقی موسوی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ اس کتاب میں العمید ٹریڈ میگزين سے منتخب کردہ تحقیقی مضامین کا مجموعہ شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کتاب حسینی منبر کی ترقی اور حسینی بیداری میں منبر کے کردار کی تاریخ کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے، اسی طرح یہ کتاب اسلامی ثقافت کے فروغ میں حسینی خطابت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے اور مذہبی اور سماجی آگاہی میں حسینی منبر کے کردار کو ایک اصلاحی اور تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر بیان کرتی ہے۔
کتاب کے برقی نسخہ کو پڑھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
