الکفیل ہسپتال کے اطباء کا فالج کے خطرہ سے دوچار خاتون کا کامیاب علاج

الکفیل ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک خاتون کے مہروں کا کامیاب آپریشن کر کے اسے فالج کے خطرے سے محفوظ کر لیا ہے۔

لبنانی نژاد ڈاکٹر جوزف سلامہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے ایک 69 سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن کر کے اس کے مہروں کو مستحکم کر دیا ہے اور حرام مغز کو پیچیدہ صورت حال سے آزاد کر دیا ہے، جبکہ اس مریضہ کو جب ہمارے پاس لایا گیا تو اسے چلنے پھرنے اور جسم کو حرکت دینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ فالج کے خطرہ سے بھی دوچار تھی۔

انہوں نے کہا کہ مریضہ کے آپریشن کے دوران صحت کی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے کافی احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا گيا، ایک دوسرے میں دھنسے ہوئے مہروں کو اپنی جگہ لایا گیا اور خراب شدہ غضاريف کو ہٹا کر اس کی جگہ مصنوعی غضاريف لگائے گئے۔

ڈاکٹر جوزف سلامہ نے اس کامیابی کی وجہ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کے علاوہ اعلیٰ تربیت یافتہ اور قابل طبی عملے کی موجودگی کو قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: