قرآن علمی کمپلیکس اور مرکز المحسن کا بچوں کی دینی اور ثقافتی تعلیم کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس کے ایک وفد نے بچوں کی دینی اور ثقافتی تعلیم کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کے لیے روضہ مبارک امام علی(ع) کے ذیلی ادارے مرکز المحسن برائے ثقافتِ اطفال کا دورہ کیا۔

اس دورے میں کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے کمپلکس کی نمائندگی کی۔

اس دورے کا مقصد بچوں کے لیے مذہبی اور ثقافتی تعلیم کو فروغ دینے میں مرکز المحسن کے تجربات سے آگاہی اور ان سے استفادہ کرنا ہے۔

اس دورے میں وفد نے مرکز کے مختلف شعبوں کا وزٹ کیا، اور بچوں کے تعلیمی و تربیتی پروگراموں اور قرآن مجید اور اسلامی ثقافت کی تعلیم کے لیے وہاں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنیکس کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: