اپنے تدریسی عملے کے لیے.. فاطمہ بنت اسد ڈویژن "جدید تدریسی حکمت عملی کورس" جاری رکھے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فاطمہ بنت اسد ڈویژن برائے قرآنی مطالعات اپنے تدریسی عملے کے لیے شروع کیے گئے "جدید تدریسی حکمت عملی کورس" کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس کورس کا مقصد تدریسی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور جدید اور موثر طریقوں سے معلومات پہنچانا ہے، اس کے علاوہ تدریس کی اہم ترین حکمت عملی اور اس کے بہترین استعمال کے طریقہ کار کو بیان کرنا، تدریسی عملے کی قابلیت اور کارکردگی کی سطح کو بڑھانا، اور انھیں تکنیکی، پیشہ ورانہ اور ثقافتی مہارت فراہم کرنا ہے۔

اس کورس کے ضمن میں ڈاکٹر حسن جذیلی نے (تدریس کی ذمہ داریاں) کے عنوان سے ایک لیکچر بھی دیا، جس میں انہوں نے منصوبہ بندی کے تصور، مواد اور تعلیمی و تربیتی طریقوں سے آگاہی، طلباء اور ان کی انفرادی خصوصیات کو سمجھنے، اور تعلیمی مواد کے بارے میں معلومات فراہم کیں، اسی طرح انہوں نے مربوط تدریسی ڈیزائن اور تعلیمی تھیوری کے موضوع پر بھی گفتگو کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: