روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے ما بین الحرمین کے عملے نے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے درمیان موجود ایریا میں لگے کھجور کے درختوں سے پھل اتار کر زائرین میں تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ شعبہ میں شجرکاری اور آرائش یونٹ کے انچارج حاتم عبد الکریم نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے ما بین الحرمین میں لگے کھجور کے درختوں سے پھل اتارنا شروع کر دیا ہے تاکہ انھیں دھونے کے بعد تبرک کے طور پر زائرین میں براہ راست تقسیم کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال کھجور کے پکنے کے موسم میں ہم روزانہ کی بنیاد پر ما بین الحرمین سے کھجوریں اتار کر روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے زائرین میں تقسیم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ما بین الحرمین کے ایریا میں لگے درختوں اور دیگر امور کی دیکھ بھال پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور اس ایریا کے نمایاں مظاہر میں سے ایک یہاں موجود کھجوروں کے درخت ہیں کہ جن کی تعداد امام حسین(ع) کی زندگی کے سالوں کے برابر 56 ہے، یہ درخت چار لائنوں میں لگائے گئے ہیں اور ہر لائن میں کھجور کے 14درخت ہیں۔










