سید ابو القاسم خوئی (قدس سرہ) کی کتاب "لطائف البيان في فقه القرآن" کی اشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے تین جلدوں پر مشتمل سید ابو القاسم خوئی (قدس سرہ) کی کتاب "لطائف البيان في فقه القرآن" شائع کر دی ہے۔

کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بزرگ علماءِ امامیہ کے تدوین کردہ قرآنی علمی خزانوں کی جوہریت پر ایمان رکھتے ہوئے قرآن علمی کمپلکس نے حوزہ علمیہ کے زعیم سید ابو القاسم خوئی (قدس سرہ) کی فقہی تدوین "موسوعة الإمام الخوئي (قُدّس سرّه)" اور اس میں مذکور نہ ہونے والی بعض تحقیقات سے ابتدا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: سید الخوئی نے بہت سی قرآنی آیات کو شاہد قرار دیتے ہوئے ان سے فقہی احکام کا استنباط کیا ہے، اور فقہی قواعد اور اصولی مسائل کو ذکر کیا ہے، اسی سبب جید عالم دین شیخ احمد عقیل مالکی نے فقہی ورثہ "موسوعة الإمام الخوئي (قُدّس سرّه)" سے ان آیات قرآنی کو جمع کر کے ابواب میں تقسیم کیا ہے۔

العلی نے بتایا کہ سید خوئی کی خواہش تھی کہ وہ اسلامی مذاہب کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے فقہِ قرآن پر ایک کتاب لکھیں لیکن ان کی وفات کے سبب یہ خواہش پوری نہ ہو سکی لہذا کمپلکس کا اس کتاب کو شائع کرنے کا ایک مقصد سید خوئی کی اس خواہش کو کسی حد تک پورا کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: