روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل: زیارتِ اربعین کے دوران صحت کے پہلو پر خاص توجہ دی جائے گی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفی مرتضی آل ضیاء الدین نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیارتِ اربعین کے دوران طب و صحت کے پہلو پر خاص توجہ دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے زیارت اربعین کے حوالے سے منعقدہ چوتھے میڈیکل فورم سے خطاب کے دوران کیا، کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے طبی امور کی طرف سے منعقد کیا گيا تھا۔

آل ضیاء الدین نے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کی بہترین خدمت کے لیے روضہ مبارک اور وزارت صحت اور اس سے منسلک اداروں کے درمیان تعاون اور کوارڈینیشن کی اہمیت پر زور دیا، اور کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی اولین ترجیحات میں سے ایک صحت کا پہلو ہے لہذا زائرین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک ہر طرح کے طبی سامان کی فراہمی اور قابل طبی عملے کو ہائر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

انھوں نے واضح کیا کہ کربلا کا شہر زیارت اربعین کے دوران مختلف ممالک اور اعمار سے تعلق رکھنے والے دسیوں لاکھ زائرین کا استقبال کرے گا اور اس بے پناہ رش میں زائرین کی صحت کی جامع اور موثر دیکھ بھال اور انھیں مطلوبہ طبی ضروریات کی فراہمی کی اہمیت مزيد اجاگر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ زیارت اربعین کے دوران صحت کی خدمات کی فراہمی صرف ایک فرض نہیں ہے، بلکہ یہ ایک انسانی عمل ہے، اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی براہ راست ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہمارا طبی عملہ اس پہلو پر بھرپور توجہ دے گا اور زائرین کی صحت وسلامتی کے لیے ہر ممکن خدمات پیش کرے گا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: