انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) پراجیکٹ پر کام کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے اہم اسٹریٹجک اور توسیعی منصوبوں میں سے ایک ہے۔

اس منصوبے کا مجموعی رقبہ (20) ہزار مربع میٹر ہے جس میں صحن کے کل رقبے پر ایک وسیع و عریض بیسمینٹ تعمیر کیا جائے گا۔ صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا) کے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور پر (4000) مربع میٹر رقبہ پر محراب نما ایوان تعمیر کئے جائیں گے اور ان ایوانوں کے درمیان میں (6,000) مربع میٹر پر مشتمل صحن ہو گا۔

اس پروجیکٹ کے انجینئر سید حسین محمد باقر نے کہا کہ "اس اہم منصوبے میں کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیاہے، صحن ام البنین (سلام اللہ علیہا)روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شمال کی طرف واقع ہے، اور باب بغداد کی جانب توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ،"اس منصوبے کی تعمیر کے لیے کام کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا تھا، اور محکمے کے عملے نے کنکریٹڈ بنیاد ڈالنےکے بعد سرداب کی تعمیر کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا ہےاور اگلے چند دنوں میں سرداب کی تعمیر کا 100% کام مکمل کر لیا جائے گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: