میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شعبہ جات کے سربراہان اور ان کے معاونین کے لیے میڈیا ٹریننگ کورس کا انعقاد جاری ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں شعبہ جات کے سربراہان اور ان کے معاونین کے لیے میڈیا ٹریننگ کورس کا انعقاد جاری ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منسلک میڈیا ٹریننگ سینٹرکے سید علی فضل نے کہا، "میڈیا ٹریننگ سینٹرزیارت اربعین کی تیاریوں کے ضمن میں روضہ مبارک کے شعبوں کے سربراہان اور ان کے معاونین کے لیے لگاتار دوسرے روز بھی میڈیا ٹریننگ کورس کا انعقاد کر رہا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ " الجزائر کے ٹرینر یحییٰ ابو زکریا کے زیر نگرانی منعقد کئے جانے والے اس کورس میں کئی موضوعات بشمول: مبلغین اور خطباء کو ٹیلی ویژن پر بہترین انداز میں دکھانا، کیمرے کی حرکت اور اقسام، لینز اور ان کی اقسام، اسٹوڈیو اور اس کی تیاری کے ساتھ ساتھ سٹوڈیو سے باہر منعقد کئے جانے والے ایونٹس کی تیاری اور کوریج پر توجہ دی گئی۔"

انہوں نے بتایا کہ "ان کورسز کے انعقاد کا مقصد شرکاء کی میڈیا سے متعلق صلاحیت و مہارت کو فروغ دینا ہے، کہ جو امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: