جمیت العمید نے انگریزی زبان میں اپنی آٹھویں کتاب شائع کر دی ہے

جمعیت العمید برائے علمی وفکری امور نے اپنی انگریزی منشورات کے سلسلہ کی آٹھویں کتاب شائع کر دی ہے۔

جمعیت کے شعبہ نشر واشاعت کے سربراہ ڈاکٹر شوقی مصطفی موسوی نے بتایا ہے کہ یہ اشاعت علمی تحقیق کو فروغ دینے اور قارئین و محققین کو قیمتی معلومات و مطالعہ فراہم کرنے کے لئے جمعیت کی طرف سے جاری کاوشوں کی ایک کڑی ہے۔

(Revealing Insights: Cognitive Stylistic Aspects in Fatima al-Zahra’s Sermon) کے نام سے چھپنے والی اس کتاب کو ڈاکٹر حسین حویل غیاض نے لکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کتاب حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے خطبہ کے علمی و اسلوبی پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے، اور اس کتاب نے تحقیقی اور علمی میدان میں نئے افق کھول دیئے ہیں۔

موسوی نے مزید کہا کہ یہ کتاب ڈاکٹر حسین حویل غیاض کی کاوشوں کا ثمرہ ہے اس کتاب میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے خطبہ کا ایک نئے زاویے سے تجزیہ کیا گیا ہے، جو اسے اسلامی اور ادبی علوم میں اہم مصدر کا مقام دیتا ہے۔

اس کتاب کے برقی نسخہ کے حصول کے یہاں کلک کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: