کرکوک میں دینی مرجعیت کے نمائندے نے الکفیل یوتھ ثقافتی اسٹیشنز میں نوجوانوں میں آگاہی کے فروغ کے اہم فقرات کو سراہا ہے

کرکوک گورنریٹ میں اعلی دینی قیادت کے نمائندے سید قنبر موسوی نے کہا ہے کہ"الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشنز" نوجوانوں میں آگاہی کے فروغ کے اہم فقرات پر مشتمل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے عراقی یونیورسٹیوں اور سکولوں کے طلباء کے لیے قائم کیے گئے"الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشنز" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران کیا، کہ جنھیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے نیشنل الکفیل یوتھ پروجیکٹ کے ضمن میں قائم کیا گیا ہے۔

سید موسوی نے کہا کہ آج ہم نے"الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشنز" کے افتتاح میں شرکت کی، جس میں نوجوانوں میں آگاہی کے فروغ کے اہم فقرات خاص طور پر الیکٹرانک بلیک میلنگ کے کیسز، اور مطالعہ و سیکھنے کی حوصلہ افزائی جیسے اہم فقرات کو موجود پایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل دور میں نوجوانوں کو ان جیسے امور کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے معاشرے کو فراہم کی جانے والی اہم ثقافتی خدمات کے لیے اس پروجیکٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

"الکفیل یوتھ کلچرل اسٹیشنز" نوجوانوں کو مختصر سورتوں کی صحیح تلاوت کی تعلیم، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں میں اضافے ، اور کربلا کے لیے پیغام، (VR) اسٹیشن، کتاب کا مطالعہ کر کے اپنے لیے تحفہ کے طور رکھنے اور انٹرنیٹ سے متعلقہ معاملات کے بارے میں آگاہی جیسے فقرات پر مشتمل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: