شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی جانب سے امام سجاد علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی کی جانب سے امام سجاد علی بن حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلس عزاء شعبہ معارف اسلامی وانسانی کے بصرہ ہیریٹیج سنٹر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی کہ جس میں مرکز کے عملے اور مجمع امام الحجّہ (عجّل اللہ فرجہ الشریف) کی انتظامیہ اور اراکین نے شرکت کی۔

مجلس میں شیخ محمد رکابی نے امام سجاد (علیہ السلام) کی حیات مبارکہ ، واقعہ کربلا میں ان کے اہم کردار اور ان پر اور اہل بیت علیہم السلام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ان نامساعد ترین حالات پر روشنی ڈالی کہ جن کا انھیں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے امام (علیہ السلام) کے پاک و پاکیزہ نسب پر بھی گفتگو کی۔

شیخ محمد رکابی نے مجلس کے اختتام پر امام زین العابدین (علیہ السلام) اور ان کی پھپھو حوراء عقیلہ کربلا حضرت زینب (علیہا السلام) کے بےمثال موقف پر بھی بات کی، اور اہل بیت (علیہم السلام) کی قربانیوں اور ان اسلامی و انسانی اقدار پر بھی روشنی ڈالی کہ جنہیں امام سجاد (علیہ السلام) نے اپنی زندگی میں عملی طور پر پیش کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: