پاکستان میں ہفتہ ثقافت کے انعقاد کا مقصد نبی کریم اور اہل بیت کی نہج میں مجسّم اسلام کا پیغام پہنچانا ہے(روضہ مبارک امام حسینؑ)

علامہ شیخ فتلاوی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت کی افتتاحی تقریب سے روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے علامہ شیخ علی فتلاوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہفتہ ثقافت کے انعقاد کا مقصد نبی کریم(ص) اور اہل بیت(ع) کی نہج میں مجسّم اسلام کا پیغام پہنچانا اور امام حسین(ع) کی قربانیوں اور فداکاری کی نہج پہ روشنی ڈالنا ہے۔
علامہ فتلاوی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہم عزت و حریت اور کرم و فداکاری کی سرزمین "کربلا" اور امام حسین(ع) کے وطن سے آ‎ئے ہیں تاکہ امام حسین(ع)، ان کے بھائی حضرت عباس(ع) اور ان کے بیٹے امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی خوشبو سے معطر علم کو یہاں کے علمی مرکز جامعہ کوثر میں بلند کریں۔
علامہ فتلاوی نے امام حسین(ع) کے درج ذیل فرمان کو پڑھا اور امام حسین(ع) کے راستے پر چلنے کو راہ نجات قرار دیا اور مومنین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی:
(إنّي ما خرجت أشراً ولا بطراً وإنّما خرجتُ لطلب الإصلاح في أمّة جدّي رسول الله)
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ہفتہ ثقافت جامعہ کوثر کے تعاون سے منعقد ہوا ہے اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) بھی شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: