علامہ سید صافی نے اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی نشر واشاعت میں مرحوم آیت اللہ محمد سعید الحکیم کے کردار کو اجاگر کیا

حوزہ علمیہ کے معروف استاذ اور بزرگ عالم دین علامہ سید احمد صافی نے درسگاہ اہل بیت(ع) اور کربلا کے المناک سانحہ کی فکر و تعلیمات کی نشر واشاعت اور حوزہ علمیہ اور نجف اشرف کی خدمت میں مرحوم آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) کے کردار کو اجاگر کیا۔

مرحوم مرجعِ دینی آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم (قدس سرہ) کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صافی نے اعلی دینی قیادت کی طرف سے ان کے بارے کی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعلی دینی قیادت نے ان کے بارے میں فرمایا: وہ فقیہِ اہل بیت(ع) تھے اور انھوں نے سانحہ کربلا اور اس واقعہ سے ماخوذ اسباق اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ کے تاریخی مصائب کو اجاگر کرنے کو کافی اہمیت دی۔

علامہ صافی نے اپنے خطاب میں کہا کہ

درحقیقت آیت اللہ سید حکیم کے بارے میں گفتگو کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ ان کی زندگی بہت سے ایسے مراحل میں بٹی ہوئی ہے کہ جن میں حوزہ علمیہ مشکل ترین حالات سے گزرا اور وہ بھی متعدد ادوار سے گزرتے رہے کہ جن میں سے آخری میں اپنی زندگی کے دس سال سابق نظام حکومت کی جیلوں میں گزارے۔

پھر جیل سے باہر نکلنے کے بعد حوزوی سرگرمیوں کے لیے حالات بالکل بھی سازگار نہ تھے لیکن وہ اپنے سفر کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم تھے ......

علامہ صافی کے مکمل خطاب سے آگاہی کے لیے اس لنک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے:

https://alkafeel.net/news/index?id=26671&lang=ar
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: