شعبۂ معارف نے ڈیجیٹل تراث کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی اور انسانی نے الیکٹرانک ڈیجیٹل تراث ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔

مذکوہ بالا شعبہ نے اس موقع پر ورثے، تحقیق، فہرست سازی اور تصنیف وتالیف کے شعبوں میں کام کرنے والوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا کہ جو تین سیکشنز پر مشتمل اس ڈیجیٹل ہیریٹیج ویب سائٹ کی خدمات سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ میں ایک سیکشن تحقیق شدہ تراث کا ہے کہ جس میں 20000 سے زیادہ عنوانات شامل ہیں، اور دوسرا سیکشن صرف شیعہ تراث پر مشتمل ہے، جس میں 15000 سے زیادہ مطبوعہ قدیم وتراثی کتابیں شامل ہیں، جبکہ تیسرا سیکشن تقریباً 18000 مضامین اور مقالات پر مشتمل ہے۔

ڈیجیٹل ہیریٹیج ویب سائٹ تحریری ورثہ کے میدان میں اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائٹ ہے، اور ماہرین نے اسے تحقیق، فہرست سازی اور تصنیف وتالیف کے شعبوں میں ایک بڑی تکنیکی پیش رفت قرار دیا ہے، جس سے اسلامی ورثے کی بحالی میں کام کرنے والوں کے لیے اپنی منزل کا راستہ مزید مختصر ہو گيا ہے۔

یہ سائٹ مطبوع مواد کو ڈیجیٹل صورت میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ تراث میں تحقیق کرنے والوں کو اہم خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے، اور تحقیق شدہ تراثی کتابوں کو الگ کرنے کے ساتھ ساتھ اہم ہیریٹیج میگزین میں شائع ہونے والے مضامین کو ترتیب دے رہی ہے۔

شعبہ کے معاون سربراہ شیخ علی اسدی کی سربراہی میں مرکز تراث کربلا اور انڈیکسنگ یونٹ کے ارکان پر مشتمل وفد نے سائٹ کو متعارف کرانے کے لیے متعدد علمی اداروں کے ارکان اور شخصیات سے ملاقات کی اورانھیں اس ویب سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔

وفد نے روضہ مبارک امام علی(ع) کے علوی کمپلیکس، مرکز شیخ طوسی، مرکز احیاء تراث کا اس مقصد کے لیے دورہ کیا اور معروف محقق سید جواد الحکیم سے ان کے گھر میں ملاقات کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: