الکفیل ریڈیو نے "سيد البكائين(ع)" معلوماتی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل ریڈیو نے "سيد البكائين(ع)" معلوماتی مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اس مقابلے میں صحیح جوابات دینے والی امیدواروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے تین خواتین کو انعامات کے لیے منتخب کیا گیا ہے کہ جن کے نام یہ ہیں: محترمہ اسراء عبد علی جابر/واسط، محترمہ شکران محمد صالح/ذی قار، اور محترمہ ام البنین فالح کریم/المثنیٰ۔

ریڈیو نے قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کی حقدار ٹھہرنے والی خواتین کو الکفیل ریڈیو میں مدعو کیا ہے کہ جو مرکز الصدیقہ الطاہرہ(ع)، پانچویں منزل، قریب جامع صاحب الزمان(عج) مقابل حي الأسرة کربلا میں واقع ہے۔

اس مقابلے کا مقصد خواتین میں امام زین العابدین علی بن الحسین(ع) کے بارے میں معلومات کا اضافہ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: