روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فنی صنعت و حرفت کے عملے نے ایامِ اربعین کے دوران زائرین کی نقل وحرکت میں آسانی کے لیے ما بین الحرمین کے ایریا میں فولادی پل کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔
مذکورہ شعبہ میں فولادی کام کے ڈویژن کے انچارج سید فلاح صافی نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے ما بین الحرمین کے ایریا میں فولادی پل کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ چہلم امام حسین(ع) کے دوران زائرین اور ماتمی جلوسوں کی آمد ورفت کو آسان بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فولادی پل آنے اور جانے کے دو الگ الگ راستوں پر مشتمل ہے، کہ جو زیارتِ اربعین کے لیے کربلا آنے والے دسیوں لاکھ زائرین کو سہولت فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام زیارت اربعین کے احیاء کے لیے عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرینِ امام حسین(ع) و حضرت عباس(ع) کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کو بروے کار لائے ہوئے ہیں۔