روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے روضات عسکریہ و کاظمیہ کو علمِ امام حسن(ع) پیش کیا

امام حسن مجتبی(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے علمِ امام حسن(ع) روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و اما م محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) کو پیش کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ کے اہلکار سید نافع منکوشی نے بتایا ہے کہ ہمارے وفد نے روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) اور روضہ مبارک امام علی نقی(ع) و امام حسن عسکری(ع) میں حاضری دی اور سات صفر کو امام حسن(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں دونوں روضات مقدسہ کی انتظامیہ کو علمِ امام حسن(ع) پیش کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال حضرت امام حسن(ع) کے یوم شہادت کے احیاء کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) عراق میں موجود تمام روضات مقدسہ کو علمِ امام حسن(ع) پیش کرتا ہے۔

روضہ مبارک مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن جلال نجار نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے آج روضۂ کاظمیہ میں حاضری دی اور علمِ امام حسن(ع) پیش کیا کہ جو شبِ سات صفر کو بلند کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام روضات مقدسہ اہل بیت(ع) کے ایام شہادت سمیت ان سے منسلک تمام مناسبات کے احیاء، ان کے احکام پر عمل، ان کی سیرت طیبہ سے دروس وہدایت لینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: