شعبہ دینی امور: حوزہ علمیہ کے طلباء نے زائرینِ اربعین کے شرعی سوالات کے جواب دینے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے بتایا ہے کہ حوزہ علمیہ کے طلباء نے زائرینِ اربعین کے شرعی سوالات کے جواب دینے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ شیخ صلاح کربلائی نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پر زائرین کی طرف سے پوچھے گئے شرعی سوالات کا جواب دینے کے لیے بنائے پوائنٹس کے ذریعے ہمارا شعبہ زائرین کو متنوع خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان خدمات کی فراہمی کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے جید طلباء کے ایک گروپ کو مدعو کیا گیا ہے کہ جو روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں متعدد جگہوں پر سوالات کا جواب دینے کے لیے موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ روّش چلی آ رہی ہے کہ تبلیغی موسموں کے دوران روضہ مبارک کا شعبہ برائے دینی امور ان عظیم مناسبات کے دوران بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کو بھرپور خدمات کی فراہمی کے لیے پہلے سے تیاری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے تمام شعبہ جات عراق کے مختلف علاقوں اور بیرون ملک سے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ کوشاں ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: