روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دفتر متولی شرعی برائے امورِ خواتین کے ذیلی ادارے ام البنین(س) لائبریری کی طرف سے بنات الكفيل گریجویشن تقریب کے بارے میں بہترین مضمون لکھنے کے مقابلہ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس مقابلے کا اہتمام لائبریری سے شائع ہونے والے رسالے ریاض الزہراء(س) نے کیا ہے۔ لائبریری نے تمام خواتین رائٹرز کو مقابلے میں شرکت کر کے بنات الكفيل گریجویشن تقریب پر روشنی ڈالنے کی دعوت دی ہے۔
یہ مقابلہ ریاض الزہراء (سلام اللہ علیہا) میگزین کے سالانہ میڈیا فورم برائے خواتین کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
مقابلے کی شرائط:
1. مضمون فصیح عربی میں ہونا چاہیے، اور اس میں معیاری بیان و زبان، تسلسل و ہم آہنگی، اور غیر مخل ایجاز سمیت مضمون کے لیے مطلوبہ تمام شرائط ہونی چاہیے۔
2. مضمون میں گریجویشن تقریب کے موضوع کو تخلیقی انداز میں لکھا جائے۔
3. الفاظ کی تعداد کم از کم (300) اور زیادہ سے زیادہ (1000) ہونی چاہیے۔
4. یہ مضمون پہلے شائع نہ ہوا ہو۔
5. ہر رائیٹر صرف ایک مضمون مقابلے کے لیے ارسال کر سکتا ہے۔
6.رسالہ کو حق حاصل ہے کہ متن کی جانچ پڑتال کے بعد مقابلہ کی شرائط پر پورا نہ اترنے والے کسی بھی مضمون مقابلہ سے باہر قرار دے۔
مقابلے میں شرکت کرنے والے رائیٹرز اعزازی اسناد دی جائیں گی۔
پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والی رائٹرز کے لیے انعامات:
- پہلا پوزیشن کے لیے : (200000) عراقی دینار
- دوسری پوزیشن کے لیے: (150000) عراقی دینار
- تیسری پوزیشن کے لیے: (100000) عراقی دینار
مزید تفصیلات کے لیے رسالہ کے ايمیل یا اس نمبر پر رابطہ کیا جک سکتا ہے:
07754988337
مضمون کو وصول کرنے کی آخری تاریخ 20/8/2024 ہے۔