ہفتہ ثفافت کا دوسرا دن مقررہ موضوعات پر تقاریر، خطابت کے مقابلہ اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹال کے گرد رش میں گزر گیا

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کی طرف سے منعقد ہونے والے ہفتہ ثقافت "(نسیم بہشت)" کی دوسرے دن کی تقریبات کا آغاز روضہ مبارک حضرت امام حسین(ع) کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے علامہ شیخ علی فتلاوی کی صدارت میں خواتین کے مقررہ موضوعات پر تقریری پروگرام سے ہوا کہ جس میں حضرت فاطمہ زہراء(ع) کے ساتھ خاص فضائل و مناقب پر مشتمل موضوعات پر جامعہ کوثر کی استاذات اور طالبات نے علمی و تجزیاتی تقاریر کیں اس پروگرام میں جامعہ کوثر کی طالبات کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ہفتہ ثقافت کے دوسرے دن کی اہم تقریب منبر حسینی کے نوجوان مقررین کے درمیان خطابت کا مقابلہ تھی اس مقابلہ میں خطباء کی پوزیشن کا تعیّن کرنے کے لیے ججز کو تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے ریماکس کو لکھ کر کمیٹی کو دے دیا ہے اور اس مقابلے کے حتمی نتائج کا اعلان ہفتہ ثفافت کے آخر میں کیا جائے گا۔
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کی شراکت سے پاکستان میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے جاری ہفتہ ثقافت "(نسیم بہشت)" کے دوسرے دن کی قابل ذکر بات روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سٹال سے حرم کی فکری منشورات اور تبرکات لینے والوں اور انٹرنیٹ کے شعبہ کی طرف سے وہاں رکھے گئے کمپیوٹرز پہ حرم کی ویب سائٹ میں نیابت میں زیارت کے لیے نام لکھوانے والوں کا رش تھا۔
یہ بات واضح رہے کہ عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے پاک و ہند میں ہونے والے پروگراموں میں ہفتہ ثقافت کو ہندوستان کے جشن امیرالمومنین(ع) کے بعد سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔
یاد رہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ ہفتہ ثقافت جامعہ کوثر کے تعاون سے منعقد ہوا ہے اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) بھی شریک ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: