علقمی کمپلیکس نے زائرینِ اربعین کے لیے تمام خدمات پر مشتمل چار شیلٹر نما ہالز تیار کر دیئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے علقمی کمپلیکس نے زائرینِ اربعین کے لیے تمام وسائل و خدمات سے آراستہ چار اضافی شیلٹر نما ہالز تیار کر دیئے ہیں۔

کمپلیکس کے ڈائریکٹر علی نعمہ خفاجی نے بتایا ہے کہ علقمی کمپلیکس کے خدماتی اور تکنیکل عملے نے زیارت اربعین کے احیاء کے لیے آنے والے امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زائرین کے استقبال اور آرام کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دیگر شعبوں کے ساتھ مل اپنی کاوشوں اور جہود کو کئی گناہ زيادہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علقمی کمپلیکس نے زائرینِ اربعین کی رہائش و آرام کے لیے ایئر کنڈیشن سمیت تمام وسائل و خدمات سے آراستہ چار اضافی شیلٹر نما ہالز تیار کر دیئے ہیں کہ جن میں سے تین خواتین اور ایک مردوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

خفاجی نے بتایا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے کمپلیکس کو پیک پانی کے (22) ہزار کارٹن فراہم کیے ہیں، اور یہاں کے عملے نے کھلی جگہوں پر زائرین کو دھوپ سے محفوظ رکھنے کے لیے جالی دار سبز سائباں نصب کر ديئے ہیں، اور اس کے علاوہ تمام ضروری وسائل کو مہیا کر لیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: